Jasarat News:
2026-07-24@01:09:53 GMT

میکسیکو میں 6.5شدت کا زلزلہ‘ 2افراد ہلاک‘ 12زخمی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میکسیکوسٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی میکسیکو میں 6.5 شدت کے زلزلے میں 2افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ زلزلہ صبح کے وقت آیا جس کا مرکز ریاست گوریرو میں سان مارکوس کے قریب تھا۔ریاستی گورنر ایولین سالگاڈو نے بتایا کہ ایک 50 سالہ خاتون اپنے گھر کی چھت گرنے سے ہلاک ہوئی۔ اسی دوران میکسیکو سٹی کے علاقے بینیٹو خوآریس میں انخلا کے دوران گر کر زخمی ہونے والا60سالہ شخص بھی ہلاک ہو گیا۔ میکسیکو سٹی کی حکومتی سربراہ کلارا بروگادا نے کہا کہ زلزلے کے بعد ایمرجنسی پروٹوکول فعال کر دیا گیا، جس کے تحت 12 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی سے متعلق 18 شکایات موصول ہوئیں۔ حکام کے مطابق دو عمارتوں کو ممکنہ خطرے کے باعث خالی کرا کر معائنہ کیا جا رہا ہے، جبکہ 34 عمارتوں اور 5گھروں کا حفاظتی جائزہ لیا جا رہا ہے۔نیشنل سیسمولوجیکل سروس کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے دوران سڑکوں پر نصب لاؤڈ اسپیکرز نے پیشگی وارننگ جاری کی۔دوسری جانب زلزلے کے دوران خاتون صدر کلاڈیا شینبوم نے نئے سال کی پہلی پریس بریفنگ ادھوری چھوڑ دی،تاہم ان کے پرسکون انداز نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی۔زلزلے کے سائرن بجنے پر خاتون صدر نے سب کو تلقین کی سب خاموشی سے باہر نکلیں اور پھر فوری طور پر صحافیوں کے ساتھ انتہائی سکون کے ساتھ جگہ خالی کر دی۔ حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر نیشنل پیلس کی عمارت کو بھی خالی کرا لیا۔ خاتون صدر نے سوشل میڈیا ایکس پر بتایا کہ ریاست کے گورنر سے بات کرنے کے بعد گیریرو میں فی الحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور دارالحکومت میکسیکو سٹی میں بھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،تاہم شہر بھر میں سول پروٹیکشن پروٹوکول نافذ کر دیے گئے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار