مودی نے پاکستان سے بچنے کیلئے دنیا بھر سے بھیک مانگی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے چین کے بیان کومسترد کرنے پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے پاکستان سے بچنے کے لئے دنیا بھر سے بھیک مانگی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی جنگ کے بعد چین کے بیان نے بھارت، خصوصا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ چین نے دعوی کیا تھا کہ اس نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں کردار ادا کیا تھا۔خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر )پر لکھا کہ جنگ کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پوری دنیا سے پاکستان سے بچانے کی اپیل کی۔30 دسمبر 2025 کو چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا تھا کہ چین نے مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مختصر فوجی تنازع کے دوران جنگ بندی کیلئے ثالثی میں کردار ادا کیا۔اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا میں اس دعوے کی سختی سے تردید کی جا رہی ہے اور متعدد چینلز اور اخبارات حکومتی ذرائع کے حوالے سے مسلسل یہ موقف دہرا رہے ہیں کہ اس تنازع میں کسی تیسرے فریق نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔