زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی ترجیح: سیکرٹری اوقاف
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
لاہور (ندیم بسرا) سیکرٹری / چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ زائرین کو صوبہ بھر کے مقدس مقامات پر معیاری، محفوظ اور باوقار سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات کے مطابق مزاراتِ مقدسہ پر سہولیات، صفائی، سکیورٹی اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ زائرین اطمینان اور روحانی سکون کے ساتھ حاضری دے سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ نوائے وقت کے دفتر کے دورے کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر نوائے وقت گروپ رمیزہ مجید نظامی سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی نگرانی میں محکمہ اوقاف پنجاب صوبہ بھر کے مقدس مقامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مربوط اور جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر کے مقدس مقامات پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جبکہ بالخصوص داتا دربار کو جدید سہولیات سے آراستہ ایک مکمل ماڈل شرائن میں تبدیل کرنے کے لیے اقدامات نہایت تیز رفتاری سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں میں صفائی کے جدید انتظامات، فول پروف سکیورٹی سسٹم، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، جدید کنٹرول رومز، زائرین کے لیے واضح رہنمائی سائن بورڈز، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے خصوصی سہولیات، وضو خانے، معیاری واش رومز، صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور لنگر کے نظام کی بہتری شامل ہے۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزید بتایا کہ داتا دربار کے علاوہ بابا فرید الدین گنج شکرؒ (پاکپتن)، حضرت شاہ رکن عالمؒ (ملتان)، حضرت میاں میرؒ (لاہور)، حضرت علی ہجویریؒ سے منسلک دیگر مقامات اور صوبہ بھر کے متعدد چھوٹے و بڑے مزارات پر بھی ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے۔ ان سکیموں میں انفراسٹرکچر کی بہتری، داخلی و خارجی راستوں کی توسیع، سکیورٹی نظام کی اپ گریڈیشن، صفائی کے مستقل نظام، زائرین کی رہنمائی اور سہولت کے منصوبے شامل ہیں، جن کی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی اور انتظامی اقدامات میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)، ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا)، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکمے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فل سوئنگ میں کام کر رہے ہیں تاکہ ٹریفک مینجمنٹ، سکیورٹی اور زائرین کی آمد و رفت کو بہتر بنایا جا سکے، بالخصوص عرس اور دیگر بڑے مذہبی اجتماعات کے موقع پر آخصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب نے کہا کہ محکمہ اوقاف مالی نظم و نسق میں شفافیت، ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم، آن لائن مانیٹرنگ اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے اپنی مجموعی کارکردگی کو مزید مؤثر بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں اور حکومت پنجاب ان مقدس مقامات کو روحانی مراکز کے ساتھ ساتھ سماجی ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کا ذریعہ بنانے کے لیے پْرعزم ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر احسان بھٹہ نے نوائے وقت گروپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی اخبارات عوامی آگاہی، مثبت اصلاحات اور قومی بیانیے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مینجنگ ڈائریکٹر نوائے وقت گروپ رمیزہ مجید نظامی نے محکمہ اوقاف پنجاب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مقدس مقامات پر سہولیات کی بہتری کے اقدامات کو بروقت اور قابلِ تحسین قرار دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اوقاف پنجاب مقدس مقامات صوبہ بھر کے نوائے وقت نے کہا کہ انہوں نے کے لیے رہا ہے
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔