Jasarat News:
2026-07-24@04:33:24 GMT

ایم کیو ایم کا کراچی بچاؤ مہم شروع کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

ایم کیو ایم کا کراچی بچاؤ مہم شروع کرنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے شہر کے مسائل اجاگر کرنے اور حل کے لیے کراچی بچاؤ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نیا سال نئی امیدوں کے ساتھ شروع ہوا ہے، پاکستان نے حال ہی میں ایک تاریخی معرکہ سر کیا ہے اور 6 سے 10 مئی کے دن ملکی تاریخ میں اہم حیثیت رکھتے ہیں، اس کامیابی کا کریڈٹ فیلڈ مارشل، افواجِ پاکستان اور حکومت کو جاتا ہے جبکہ عوام بھی اس دوران افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب سال 2026 میں ملک کو معاشی میدان میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کی بقا اور سلامتی کا دارومدار کراچی پر ہے، اگر ملک کو مضبوط بنانا ہے تو سب سے پہلے کراچی کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی بچاؤ مہم کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کے وفود شہر بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں، وکلا، تاجروں، صنعتکاروں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں کراچی کے بنیادی مسائل، شہری سہولیات کی کمی اور اختیارات کے معاملے کو سامنے رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو بانی سے الگ کرنے کا فیصلہ درست تھا اور پارٹی اس مؤقف پر آج بھی قائم ہے، ایم کیو ایم کراچی کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور کراچی بچاؤ مہم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر عمران فاروق کے لندن میں قتل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ تھا جو دو حکومتوں کے درمیان بھی زیرِ بحث آیا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی بچاؤ مہم ایم کیو ایم

پڑھیں:

مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا