چین کا اپنے ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر کو مزید آگے بڑھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
چین کا اپنے ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر کو مزید آگے بڑھانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 January, 2026 سب نیوز
بیجنگ :چین کی قومی ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، “چودہویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران، ملک بھر میں ریلوے کی کل لمبائی 1 لاکھ 46 ہزار 300 کلومیٹر سے بڑھ کے 1 لاکھ 65 ہزار کلومیٹر ہو گئی، جس میں 12.
“پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران، چین اپنے ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر کو مزید آگے بڑھائے گا۔ 2030 تک، ملک بھر میں ریلوے کی کل لمبائی تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار کلومیٹر تک پہنچ جائے گی، جس میں ہائی اسپیڈ ریل تقریباً 60 ہزار کلومیٹر ہو گی۔ “آٹھ عمودی اور آٹھ افقی” ہائی اسپیڈ ریلوے نظام مکمل نیٹ ورک کی شکل اختیار کر لے گا، علاقائی رابطے اور باہمی مربوط ہونے کی سطح میں نمایاں اضافہ ہو گا، مال بردار نیٹ ورک کی صلاحیت میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہو گا، اور دنیا کے معیاری جدید ترین ریلوے نیٹ ورک کی بنیادی طور پر تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی وینزویلا پر امریکی فوجی حملے کی شدید مذمت چین میں کم بلندی والے فضائی سازوسامان کی صنعت میں تیز رفتار ترقی کا رجحان سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلندیوں پر؛ آج پھر نیا ریکارڈ قائم ایف پی سی سی آئی اور ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق نئے سال کا شاندار آغاز؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم اوگرا کا عوام کو نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ریلوے نیٹ ورک کی
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔