سی ڈی اے کیپیٹل ایمرجنسی سروس کی سالانہ رپورٹ جاری: سال 2025 میں 16 ہزار سے زائد کالز پر فوری ریسپانس
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
سی ڈی اے کیپیٹل ایمرجنسی سروس کی سالانہ رپورٹ جاری: سال 2025 میں 16 ہزار سے زائد کالز پر فوری ریسپانس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایت اور سربراہی میں اسلام آباد کیپیٹل ایمرجنسی سروس نے سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 16,190 ہنگامی کالز پر بروقت کارروائی کر کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔
ڈائریکٹر جنرل کیپٹل ایمرجنسی سروس ڈاکٹر عبد الرحمن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ادارے نے گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 16,190 ہنگامی کالز پر بروقت کارروائی کر کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ دباؤ میڈیکل ایمرجنسی کالز کا رہا جن کی مجموعی تعداد 11,081 رہی۔ ان میں سڑک حادثات (آر ٹی سی) کی 5,511، عام طبی امداد کی 5,181 اور گرنے یا پھسلنے کے 300 واقعات شامل ہیں۔
ڈاکٹر عبد الرحمان کے مطابق فائر ایمرجنسی کے شعبے میں مجموعی طور پر 3,914کالز موصول ہوئیں۔ ایمرجنسی کی نوعیت کے بارے میں بتایا کہ جنگلات اور سبزہ زاروں میں آگ لگنے کے 634 واقعات، عمارتوں میں آگ لگنے کے 396 واقعات، بجلی و گیس شارٹ سرکٹ کے 180، گاڑیوں میں آگ کے 93 اور کوڑے کرکٹ میں آگ لگنے کے 278 واقعات ہوئے جن پر کیپٹل ایمرجنسی سروس نے قابو پایا۔ اس کے علاؤہ اسلام آباد کیپٹل سروس نے وی وی آئی پی موومنٹ کے لئے 2ہزار 333 فائر ٹینڈرز بھجوائے ۔
ڈاکٹر عبد الرحمن کے مطابق 2025 کے دوران جانوروں کے ریسکیو کی 350، سیلابی صورتحال یا پانی نکالنے کی 147 اور ڈوبنے سے بچانے کی 42 کالز بھی موصول ہوئیں جن پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو ایک محفوظ شہر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اور ایمرجنسی سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈی جی ڈاکٹر عبد الرحمن نے عزم ظاہر کیا کہ نئے سال میں ریسپانس ٹائم کو مزید بہتر اور عملے کو جدید آلات سے لیس کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروسی وزارتِ خارجہ کی وینزویلا کے خلاف امریکی مسلح کارروائی کی شدید مذمت حضرت علیؓ کی ولادت باسعادت کی تقریبات عقیدت واحترام سے منائی گئیں سینیٹ سیکرٹریٹ میں جعلی ڈگریوں کا انکشاف، افسران و اہلکاروں کی اسناد کی ازسرِنو جانچ شروع راولپنڈی: ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار جدید ترین تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ اسحاق ڈار پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے بیجنگ روانہ سی ڈی اے متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کو قانونی تحفظ مل گیا،صدر آصف زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025ء پر دستخط...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایمرجنسی سروس سی ڈی اے کالز پر
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔