ڈی آئی خان میں پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق دو ٹرکوں اور ایک کار میں اسمگل شدہ ٹائرز، ادویات اور مختلف برانڈز کی سگریٹیں لدی ہوئی تھیں۔
غیر قانونی سامان کے ساتھ ساتھ استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں۔ ایک اور کارروائی میں مسافر بسوں سے اسمگل شدہ سگریٹ پیپر، سگریٹیں، ٹیفلون راڈز اور دیگر متفرق سامان برآمد کیا گیا ۔
ایف بی آر مؤثر انفورسمنٹ کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام، قانونی تجارت کے تحفظ اور قومی معیشت کے استحکام کے لئے پر عزم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسمگل شدہ
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔