چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا گلگت بلتستان کے برزل پاس میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے شہیدا کو خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا گلگت بلتستان کے برزل پاس میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے شہیدا کو خراجِ عقیدت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گلگت بلتستان کے برزل پاس میں برفانی تودے گرنے کے المناک واقعے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن اصمد گلفام، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ برفانی تودوں کے گرنے کا یہ افسوسناک واقعہ پوری قوم کے لیے گہرے رنج اور صدمے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن اصمد گلفام، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کی شہادت جرات، فرض شناسی اور قومی خدمت کی ایک روشن مثال ہے جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شدید موسمی حالات میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی جانفشانی قوم کے حوصلے بلند کرتی ہے۔ پاک فوج کے ان بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز اور عوام کی خدمت کی اعلیٰ روایت قائم کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ برزل پاس میں شہید ہونے والے جوانوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان ہر قسم کے مشکل حالات میں قوم کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے اور ان کے صبر، حوصلے اور استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ قوم پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کیپیٹل ایمرجنسی سروس کی سالانہ رپورٹ جاری: سال 2025 میں 16 ہزار سے زائد کالز پر فوری ریسپانس سی ڈی اے کیپیٹل ایمرجنسی سروس کی سالانہ رپورٹ جاری: سال 2025 میں 16 ہزار سے زائد کالز پر فوری ریسپانس روسی وزارتِ خارجہ کی وینزویلا کے خلاف امریکی مسلح کارروائی کی شدید مذمت وینزویلا میں امریکی حملے میں گرفتار صدر نکولس مادورو نیویارک پہنچا دیا گیا وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا، امریکی کارروائی پر نائب صدر کا دو ٹوک اعلان حضرت علیؓ کی ولادت باسعادت کی تقریبات عقیدت واحترام سے منائی گئیں سینیٹ سیکرٹریٹ میں جعلی ڈگریوں کا انکشاف، افسران و اہلکاروں کی اسناد کی ازسرِنو جانچ شروعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی برزل پاس میں پاک فوج کے
پڑھیں:
گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
ایک بیان میں قائد نون لیگ کا کہنا تھا کہ ووٹ ملے یا نہ ملے، ہم آپ کو محروم نہیں رکھیں گے۔ آپ ووٹ دیں یا نہ دیں ہم پھر بھی آپ کی خدمت کریں گے اور ترقیاتی کام مکمل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے گلگت سے سکردو کا 9 گھنٹے کا سفر 3 گھنٹے میں بدل کر عوام کے 6 گھنٹے بچائے ہیں۔ 70 سال سے لٹکے منصوبے ہم نے اربوں روپے لگا کر مکمل کیے۔ ہمیں یہ منظور نہیں کہ یہاں 20، 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو۔ ووٹ ملے یا نہ ملے، ہم آپ کو محروم نہیں رکھیں گے۔ آپ ووٹ دیں یا نہ دیں ہم پھر بھی آپ کی خدمت کریں گے اور ترقیاتی کام مکمل کریں گے۔ ایک بیان میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں شہباز شریف اور مریم کو بھی کہوں گا کہ وہ دونوں یہاں آئیں اور اگر اللہ کے فضل و کرم سے ہماری حکومت آتی ہے، تو میں خود ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں آکر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نگرانی اپنی دیکھ بھال میں مکمل کرواؤں گا۔ یہاں دیس نکالے کی باتیں کرنے والے یاد رکھیں کہ 2017ء میں این ایف سی کمیٹی نواز شریف نے ہی بنائی تھی تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل نکل سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت، سکردو، بلتستان اور ہنزہ سمیت پورے خطے کے عوام سے مخاطب ہوں۔ اللہ کے فضل و کرم سے اور شہباز شریف سے بات کر کے اس شاہراہ کو پورا خنجراب تک پہنچائیں گے۔ پاک چائنا ٹریڈنگ کے اس منصوبے سے یہاں ایسی خوشحالی آئے گی کہ آپ کو گھر بیٹھے روزگار اور اخراجات ملیں گے اور پورا خطہ بدل جائے گا۔ آج گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، وہ گلگت کہاں ہے جسے میں جانتا تھا؟ ہم نے مانسہرہ سے تھاکوٹ تک بہترین سڑک بنائی جسے خنجراب تک جانا تھا مگر اسے نظر انداز کر دیا گیا۔ ہم کسی کی برائی کرنے نہیں بلکہ ہمیشہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔ یہاں کے عوام بے تحاشہ ترقی اور روزگار کے حقدار ہیں۔