وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  ایف آئی اے  کراچی زون کا دورہ کیا جہاں خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون اور ساوتھ زون کی کارکردگی کا جائزہ لیا  اور منی لانڈرنگ میں ملوث مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم  دیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے منی لانڈرز پر  مضبوط ہاتھ ڈالا جائے، منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کی پوری منی ٹریل کو بے نقاب کیا جائے، حوالہ۔ ہنڈی کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں۔بلا امتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے۔۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹس مافیا کے خلاف موثر کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ معصوم لوگوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بیرون ممالک بھجوانے والے عناصر رتی بھر رعایت کے مستحق نہیں، بغیر دباو ایجنٹس مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، ایسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ایف آئی اے کراچی زون میں انسانی وسائل کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا، ایف آئی اے افسران تمام ضروری وسائل فراہم کریں گے تاہم انہیں کارکردگی سے ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کرنا ہے۔

بریفنگ  میں بتایا گیا ک 4 ماہ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 20 ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے، محسن نقوی  نے کہا کہ 4 ماہ میں 140 ملین روپے کی نان کسٹم مصنوعات اور ڈرگز کو ضبط کیا گیا ہے۔مسافروں کی سہولت کیلئے کراچی ائیر پورٹ پر سہولت سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ بریفنگ 
 
 وزیرداخلہ محسن نقوی نے  انچارج افسران سے ان کے  متعلقہ سرکلز کی  کارکردگی رپورٹ طلب کی اور مزید محنت سے کام کرنے کی ہدایت کی ۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بارے میں بریفنگ دی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ساوتھ مجاہد اکبر خان ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی سمگلنگ ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کرائمز۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ۔ سمیت تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون میں ملوث

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار