نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 4 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد/بیجنگ (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر مسٹر لیو ہائیشنگ سے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے پاک چین دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران پارٹی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے سی پیک کو باہمی تعاون کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے اس کے تحت جاری منصوبوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے وزیر لیو ہائیشنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور چین کی ترقی و استحکام کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایانِ شان اور باوقار انداز میں منایا جائے گا، جس کے لیے مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ دونوں فریقین نے پاک چین سٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار ساتویں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کیلئے چین میں ہیں۔قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بیجنگ پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو کی، دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار بھکر میں یومِ ولادتِ باسعادت حضرت علیؓ کے موقع پر جشنِ مولودِ کعبہ و محفلِ سماع کا انعقاد مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، مضبوط پاک فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے: رانا منان خان قومی معیشت پر اثر انداز ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلے ترجیح ہوں گے: چیف جسٹس محسن نقوی کا منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم وفاقی وزارتِ تعلیم کا بڑا فیصلہ: نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ 2026 میں پہلی بار نجی سکولز بھی شامل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری