جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
لاہور:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف ہوا ہے جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر ملاقاتیں کیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور اسد قیصر نے لاہور کا خفیہ دورہ کیا، دونوں رہنما لاہور میں مقامی تاجر سلمان حسیب چوہدری کی بیٹی کی شادی کی مبارک باد دینے آئے ہیں۔
سلمان حسیب چوہدری دو سال قبل تک پی ٹی آئی میں شامل تھے تاہم بانی پی ٹی آئی کے علیم خان سے تعلقات خراب ہونے کے بعد وہ علیم خان گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے دونوں رہنماوں کا استقبال سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کیا اور اس موقع پر اسد قیصر اور جنید اکبر نے لاہور میں مختلف مقامات پر میٹنگز بھی کیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو اس دورے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ مقامی قیادت کو بلایا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی 9، 10 اور 11 دسمبر کو لاہور آئیں گے اور ان کے دورے کا مقصد تحریک چلانے کے لیے مقامی قیادت سے ملاقاتیں کرنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنید اکبر پی ٹی آئی بتایا کہ
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔