City 42:
2026-07-24@01:50:01 GMT

ٹیکسلا ، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

( سٹی42)ایک اور ماں کی جھولی اجڑ گئی، ٹیکسلا میں جی ٹی روڈ  پر ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔

کراچی میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ، 3 افراد کنوئیں میں گر گئے

پولیس ذرائع کے مطابق تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ،  المناک حادثہ  آج بروز اتوار دن 11 بجے راجہ صاحب مال کے سامنے پیش آیا ،جس میں امیر خان گاؤں سے تعلق رکھنے والا نوجوان علیان سفیر  ڈمپر سے بری طرح کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پنجاب حکومت کا اس سال سیلابی خطرات سے بچاؤ کیلئے اہم فیصلہ

اس المناک حادثے میں دو نوجوان وقاص اور حمزہ زخمی ہوئے ، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو  ٹی ایچ کیو اسپتال  منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزید کاروائی کا آغاز کردیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 ٹیکسلا ٹریفک حادثہ تیز رفتار ڈمپر نوجوان جان لے لی تیز رفتار ڈمپر نوجوان نوجوان نوجوان ایک اور

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی