پولیس کے مطابق رہائشی علاقے میں قائم پانی کا ٹینک پھٹنے سے 50 ہزار گیلن پانی زبردست دباؤ کیساتھ پڑوس میں ایک گھر پر گرا، جسکے نتیجے میں پورا گھر تباہ ہو گیا جبکہ ملبے تلے دب کر ایک 6 سالہ بچی زونیرا جانبحق، جبکہ اسکے والدین اور تین بہن بھائی زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی واٹر سپلائی کا رہائشی علاقے میں بنایا گیا پلاسٹک ٹینک پھٹ گیا۔ جس سے پڑوس کا گھر مکمل تباہ اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوئٹہ کے علاقے جتک اسٹاپ کے قریب واقع ایک رہائشی کالونی میں پیش آیا، جہاں پانی فراہم کرنے والی نجی واٹر سپلائی کمپنی کا 50 ہزار گیلن پانی کی گنجائش والا پلاسٹک ٹینک پھٹ گیا۔ اس کے پھٹنے سے ٹینک میں موجود 50 ہزار گیلن پانی زبردست دباؤ کے ساتھ پڑوس میں ایک گھر پر گرا، جس کے نتیجے میں پورا گھر تباہ ہو گیا جبکہ ملبے تلے دب کر ایک 6 سالہ بچی زونیرا جاں بحق، جبکہ اس کے والدین اور تین بہن بھائی زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ملبے سے بچی کی لاش اور اس کے والدین اور دو بہن بھائیوں کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ زخمی افراد میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اہل محلہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نجی واٹر سپلائی یونٹ والے بجلی چوری کرکے رات بھر اس ٹینک کو پانی سے بھرتے رہیں، گنجائش سے زیادہ پانی بھر جانے سے ٹینک پھٹا، جس سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ اہل علاقہ اور متاثرہ خاندان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اس نوعیت کے واقعات ہو چکے ہیں۔ کئی بار متعلقہ حکام کو شکایت کی، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اس کا نوٹس لیں۔ دریں اثنا ضلع انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے نجی واٹر سپلائی یونٹ کے مالک کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نجی واٹر سپلائی

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل