data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈی آئی خان (مانیٹر نگ ڈ یسک) بنوں غنڈی میرخان خیل کے علاقے میں2 فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق جبکہ1 شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ جنگڑ خیل میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سہیل، واحد اللہ، کاشف، گوہر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں پشاور سے آیا مہمان بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران علاج زخمی شخص بھی چل بسا۔ علاقہ غنڈی میران خیل میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی واقعہ پرانی دشمنی کا شاخصانہ ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق