صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام کمزور کرنے پر متفق‘ہمارا احتجاج جاری:حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی آمد پر ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے کہا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام کو کمزور کرنے پر متفق ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا تعلق ہمیشہ مفادات پر مبنی رہا، عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں، انہوں نے کہا پیپلزپارٹی ووٹ نہ ملنے کا غصہ کراچی دشمنی میں نکال رہی ہے۔ کیا بلاول کا ویژن کراچی کو موئن جو دڑو بنانا ہے؟ کراچی کے عوام سوال کر رہے کب تک انکے بچے گٹروں میں گرتے رہیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا بلوچستان، کوئٹہ، پنجاب اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دئیے گئے۔ جماعت اسلامی کا پنجاب حکومت کے ظالمانہ بلدیاتی ایکٹ کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ 15 جنوری سے عوامی ریفرنڈم کرے گی۔ انہوں نے کہا گھروں اور فیکٹریوں تک پانی پہنچانا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز جو کام کر رہے ہیں اس پر قابض میئر کو شکر گزار ہونا چاہیے۔ حافظ نعیم نے کہا امریکہ کا وینزویلا کے صدر اور انکی اہلیہ پر حملہ و اغواء کھلی دہشت گردی ہے۔ پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، نائب امراء کراچی، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔