ایشز سیریز ‘سڈنی حملہ کے ہیروز کو خراج تحسین پیش
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل سے قبل سڈنی واقعہ کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور سڈنی کرکٹ گرائو نڈ میں کرین پر لکھا گیا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ساتھ ہیں۔سٹیڈیم میں کرکٹ فینز نے ہیروز کا کھڑے ہو کر استقبال کیا، ہیروز کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، گارڈ آف آنر کیلئے آئی سی یو پیرا میڈک سٹاف، ڈاکٹرز، لوکل پولیس اور سکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔ گارڈ آف آنر کی تقریب میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔درجنوں جانے بچانے والے ہیرو احمد الحمد کیساتھ 14سالہ چایا ڈینڈن بھی تھیں، چایا ڈینڈن کو ٹانگ میں گولی لگی تھی وہ دو بچوں کو بچانے کی کوشش کر رہی تھیں۔احمد الحمد سے عثمان خواجہ سمیت آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ملاقات کی اور ان کی ہمت کو سراہا، سٹیڈیم میں تماشائیوں کی طرف سے بھی ہیروز کا شکریہ ادا کیا گیا، قومی ترانوں کے بعد وزیر کھیل نیو ساتھ ویلز اور کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نے ہیروز سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ سڈنی کے ساحل پر 14 دسمبر کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB
— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز