لاہور‘ متنازع گانا’’نک دا کوکا‘‘گائے جانے پر3 اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260105-08-22
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک) لاہور میں والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں متنازع گانا ’’نک دا کوکا‘‘ گائے جانے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ والڈ سٹی اتھارٹی نے نا اہلی اور غفلت کے الزام میں اپنے3 اہلکاروں کو معطل کردیا۔ معطل اہلکاروں میں احسن، عماد اور عبد الرحمن شامل ہیں۔ اتھارٹی کا مؤقف ہے کہ مذکورہ تقریب میں گانے کی اجازت اور نگرانی کے حوالے سے متعلقہ افسران نے اپنی ذمے داریاں درست طریقے سے ادا نہیں کیں، جس پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ واضح رہے کہ’’نک دا کوکا‘‘ گانا والڈ سٹی اتھارٹی کے زیرِ اہتمام تقریب میں گایا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید رد عمل دیکھنے میں آیا اور واقعے کو ادارے کی ساکھ کے منافی قرار دیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے تا حال قوال فراز خان اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :