لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سی ایم انسپکشن ٹیم گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئی، بدانتظامی پر نئے ایم ایس اور پرنسپل کو فارغ کر دیا گیا- وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پرصوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے خصوصی ٹیم گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال روانہ کی- سی ایم انسپکشن ٹیم نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کااچانک معائنہ کیا-مریضوں اور تیمارداروں سے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے امور پر گفتگو کی اور فیڈ بیک لیا-مریضوں اور تیمارداروں نے میڈیسن کی فراہمی میں بدانتظامی کی شکایات کیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گڈ گورننس کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم فیلڈ میں متحرک ہو چکی  ہے- انسپکشن ٹیم کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو روزانہ رپورٹ پیش کی جاتی ہے، روزانہ مانیٹرنگ کے لئے ڈیش بورڈ بھی فنکشنل کردیاگیا ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازپنجاب بھر میں سرکاری اداروں کی خود لائیو مانیٹرنگ کررہی ہیں -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سی ایم انسپکشن ٹیموں کی ہسپتالوں میں چیکنگ جاری ہے- مریضوں کو مفت ادویات اورسہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی کی فوری نشاندہی کی جاتی ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر انسپکشن ٹیمیں ہیلتھ اورایجوکیشن کے علاوہ دیگر اداروں کی بھی مانیٹرنگ کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بصارت کی نعمت سے محروم افراد کے رسم الخط ’’بریل‘‘کے عالمی دن پراپنے پیغام میں بصارت سے محروم افراد کے لئے معاون رسم الخط ’’بریل‘‘ کے موجد لوئس بریل کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ''بریل '' بصارت سے محروم افراد کے لئے علم اور امید کی کرن ہے۔ بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنے والے قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں سپیشل افراد کیلئے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کررہے ہیں۔ بے بصارت افراد کے لئے سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں بریل ریڈنگ سسٹم بھی مہیا کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل ایجوکیشن میں بے بصارت افراد کو’’بریل‘‘ پر پڑھتے دیکھ کر بے پایاں خوشی ہوئی۔ سینٹر آف ایکسیلنس سپیشل مراکز میں بریل نظام کتابت کے ذریعے درس وتدریس کا پورا سسٹم متحرک ہے۔ بصارت سے محروم افراد سپیشل صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں کرنٹ لگنے سے تین بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بصارت سے محروم افراد سینٹر ا ف ایکسیلنس سی ایم انسپکشن ٹیم مریم نوازشریف نے مریم نواز شریف شریف کی ہدایت کی ہدایت پر افراد کے شریف نے کے لئے

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم