اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار  نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو ہائی شِنگ سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیر لیو ہائی شنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے 20ویں اجلاس کے چوتھے سیشن  کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کی پائیدار اور مستقبل کی سمت میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ جماعتی سطح کے روابط، علاقائی صورتحال اور سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایانِ شان اور بامقصد انداز میں مشترکہ طور پر منانے پر بھی اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر ہیں جہاں وہ ساتویں پاکستان چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم سے بھی ملاقات کی جس میں سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے  چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ کیا اور  پاکستان ۔چین وزرائے خارجہ کے سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کی۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے پاکستان  اور چین کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور علاقائی و عالمی سطح کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سی پیک، تجارت، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ  کے لیے  تفصیلی گفتگو کی۔ دونوں اطراف سے سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے  اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین  کی دوستی خطے اور دونوں ممالک کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔ کثیرالجہتی فورمز پر باہمی ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایانِ شان انداز میں منانے پر بھی اتفاق کیا۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بدلتی صورتحال کے تناظر میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا اور مصر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے حالیہ علاقائی پیش رفت بشمول ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیا اور تمام سطحوں پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے معاملات کے حل کیلئے مکالمے اور سفارتکاری پر زور دیا۔ پاک چین سفارتی تعلقات کی 73 ویں سالگرہ کے لوگو کی بیجنگ میں نقاب کشائی کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاک چین دوستی کی خصوصی تصویری نمائش دیکھی۔ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے پر اتفاق کیا۔ تصویری نمائش میں پاک چین سفارتی تعلقات کے اہم تاریخی مراحل اور سنگ میل اجاگر کئے گئے۔ تصویری نمائش پاکستان اور چین کے مشترکہ سفر اور دیرینہ دوستی کی عکاس قرار دی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سفارتی تعلقات کے پر اتفاق کیا رہنماو ں نے جائزہ لیا پیش رفت اور چین پر بھی چین کے

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق