تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تربت میں سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورک پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحے کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں کارروائی کے دوران ایم 8 شاہراہ سمی ناکے پر مشتبہ پک اَپ کی تلاشی لی گئی، جہاں بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ گاڑی سے 400 پستول اور 340 میگزین ضبط کیے، جبکہ مشتبہ شخص گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شخص کی شناخت احسن اللہ ولد میر باز خان، ساکن پشاور کے طور پر ہوئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملکی امن و امان کے قیام اور شرپسند عناصر کے خاتمے کے لیے وہ بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔
پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔