دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل کے دوران ڈیزرٹ وائپرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور ایم آئی ایمریٹس کے کپتان کیرون پولارڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

یہ واقعہ اننگز کے 11ویں اوور میں پیش آیا جب نسیم شاہ کی گیند کو پولارڈ نے ڈیفنس کیا اور گیند سیدھی بولر کی جانب لوٹ گئی، نسیم شاہ نے گیند اٹھا کر مسکراتے ہوئے پولارڈ کی طرف دیکھا، جس پر پولارڈ نے جارحانہ ردعمل دیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لفظی جھڑپ شروع ہو گئی۔

دورانِ تنازع دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔ پولارڈ واضح طور پر غصے میں دکھائی دیے جبکہ نسیم شاہ بھی بھرپور جواب دیتے نظر آئے، امپائرز کے ساتھ ساتھ ڈیزرٹ وائپرز کے بیٹر جیسن رائے نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by International League T20 (@ilt20official)


تاہم نسیم شاہ نے بعد میں میدان میں ہی جواب دے دیا اور 16ویں اوور کی پہلی گیند پر پولارڈ کو آؤٹ کر کے بدلہ چکا دیا، پولارڈ 28 رنز ہی بنا سکے۔

فائنل میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 46 رنز سے شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا، وائپرز کی فتح میں نسیم شاہ کی شاندار بولنگ اور کپتان سیم کرن کی ناقابلِ شکست نصف سنچری نے کلیدی کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ سیم کرن کی قیادت میں ڈیزرٹ وائپرز چار سیزنز میں تیسری بار فائنل تک پہنچے اور بالآخر پہلی مرتبہ آئی ایل ٹی 20 ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈیزرٹ وائپرز آئی ایل ٹی 20 نسیم شاہ

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال