اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اور ججز کے منظور کردہ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 202 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت نئے رولز کی منظوری دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 18 فروری 2025 کو پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز گزٹ آف پاکستان میں شائع کیے گئے، یہ رولز 4 فروری 2025 سے لاگو ہوں گے۔

دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسٹیبلشمنٹ رولز 2025 کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، تقرری اور ملازمت کے قواعد و ضوابط کے رولز کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن 10 اپریل کو جاری ہوا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اور ججز کے منظور کردہ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، آئین کے آرٹیکل 208 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت نئے رولز کی منظوری دی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹیفکیشن جاری کی منظوری کا کے تحت

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا