کوئٹہ میں 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اٹھارہ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائیاں کوئٹہ اور منگوچر، ضلع قلات میں انٹیلیجنس بیورواور فرنٹیئر کور کے تعاون سے انجام دی گئیں۔
ضبط کیے گئے سامان میں غیر ملکی چھالیہ، سگریٹ، ٹائر، کپڑا اور کمپیوٹر سرورز شامل ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بروقت تعاون نے ان کارروائیوں کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ایف بی آر اسمگلنگ کے خلاف سخت انفورسمنٹ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا تھا کہ قانون کی مکمل پاسداری اور قومی اقتصادی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔