نائیجیریا: نائجر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 30 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نائیجیریا کی ریاست نائجر میں ایک بھیانک واقعے میں مسلح افراد نے ایک مقامی مارکیٹ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے بازار میں توڑ پھوڑ کی، قیمتی سامان لوٹا اور درجنوں افراد کو اغوا کر لیا، اب تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
دوسری جانب نائیجیریا کے شمالی علاقے یوبے میں ایک کشتی حادثے نے مزید انسانی نقصان کو جنم دیا۔ ایمرجنسی سروسز کے مطابق گربی کے قریب دریائے یوبے میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے۔ کشتی میں مقامی بازار سے گھروں کو واپس جا رہے افراد، ماہی گیر اور کسان سوار تھے، جن کی کل تعداد 52 تھی۔ حادثے میں 13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی اور سکیورٹی فورسز نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مقامی رضاکار، ایمرجنسی ریسپانسرز اور حکومتی ادارے مل کر نہ صرف زندہ بچ جانے والوں کی مدد کر رہے ہیں بلکہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں نکالنے اور نعشوں کی بازیابی کے عمل میں بھی مصروف ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق نائیجیریا میں مسلح حملوں اور نقل و حمل کے حادثات میں اضافہ ملکی داخلی اور انسانی تحفظ کے چیلنجز کو اجاگر کرتا ہے۔ مسلح گروہوں کی کارروائیاں اور ناقص انفراسٹرکچر شہریوں کی جان و مال کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ حکام نے عوام کو احتیاط برتنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔
یہ واقعے نہ صرف نائیجیریا میں امن و امان کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ بین الاقوامی برادری کے لیے بھی انسانی امداد اور سکیورٹی کے نقطہ نظر سے تشویش کا سبب ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔