ترجمان آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے مطابق دورے کے دوران فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے ماہرین نے اسکالرز کو تعلیمی تحقیق اور صنعتی طریقہء کار کے باہمی انضمام سے آگاہ کیا اور پیداوار اور پائیداری میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ایک تحقیقی گروپ نے حال ہی میں کراچی میں واقع فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا دورہ کیا ہے۔ یہ اقدام آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر  پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ کی جانب سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد اسکالرز کو صنعتی ماحول سے روشناس کرانا اور تعلیمی و صنعتی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ دورہ اپنی نوعیت کا تیسرا دورہ تھا۔ یہ دورہ ڈاکٹر حنا صدیقی اور دیگر آئی سی سی بی ایس حکام کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ اس وفد میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں قائم ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری اور ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا شامل تھے۔ 

دورے کے دوران فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے ماہرین نے اسکالرز کو تعلیمی تحقیق اور صنعتی طریقہء کار کے باہمی انضمام سے آگاہ کیا اور پیداوار اور پائیداری میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس بریفنگ کے بعد ادارے کے مختلف شعبہ جات کا رہنمائی پر مبنی دورہ بھی کرایا گیا۔ اسکالرز نے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ تفصیلی اور باہمی گفتگو میں حصہ لیا جس کے ذریعے انہیں مصنوعات کی تیاری، عملی نظامِ کار اور جاری تحقیقی منصوبوں کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل ہوئیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس دورے نے آئی سی سی بی ایس کے اسکالرز کو اپنی تعلیمی تحقیق کے عملی اور حقیقی اطلاق کو بہتر طور پر سمجھنے کا اہم موقع فراہم کیا۔ آئی سی سی بی ایس کے وفد نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی انتظامیہ کے تعاون اور قیمتی رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی فوجی فرٹیلائزر کمپنی جامعہ کراچی کے اسکالرز کو

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت