data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260106-08-16
کراچی (اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ناظماتِ اضلاع کے ساتھ ایک آن لائن نشست کا انعقاد کیا گیا، جس سے ناظمہ صوبہ رخشندہ منیب نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہونے والے دورہ قرآن جماعت اسلامی کی ایک بڑی اور اہم دعوتی سرگرمی ہے، جس کا بنیادی مقصد افراد اور معاشرے کو قرآنِ کریم سے جوڑنا اور اس کی تعلیمات کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کا شعور بیدار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال دورہ ؎قرآن ہر مقام پر بہتر اور مؤثر منصوبہ بندی کے تحت منعقد کیا جائے گا، تاکہ دعوتی اہداف زیادہ منظم انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے اضلاع کو ہدایت دی کہ دورہ قرآن کے حوالے سے دعوت، شرکا اور ممبرز کے اہداف طے کر کے بروقت تیاری اور مسلسل جائزے کے ذریعے انہیں حاصل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلاحی سرگرمیوں کے تحت ونٹر پیکجز کی تقسیم جماعت اسلامی کے نام سے کی جائے تاکہ دعوت اور خدمت کا پیغام یکجا ہو کر معاشرے تک پہنچے۔نشست کے دوران آئندہ دنوں میں ہونے والی مختلف تنظیمی اور دعوتی سرگرمیوں سے متعلق عمومی اعلانات بھی کیے گئے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ

سٹی 42: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں  نے امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا ۔

 یونیورسٹی آف شکاگو کا دورہ

 چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ڈیجیٹل مہارتوں، قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی تربیتی پروگرام، کیریئر تیاری اور جدید مہارتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں،  عالمی جامعات کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور مواقع فراہم کرے گی، یونیورسٹی آف شکاگو نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا.

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ

چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا جدید تحقیق، طبی تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں عالمی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے گا، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو جدید علوم اور عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) نے پاکستان کے ساتھ تحقیق، طبی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

ڈی پال یونیورسٹی کا دورہ

 چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور قائدانہ تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں ممالک کے مضبوط تعلیمی تعلقات کی عکاس ہے، بیرونِ ملک زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ملک کے بہترین سفیر ہیں،  وزیراعظم یوتھ پروگرام عالمی تعلیمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ڈی پال یونیورسٹی نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع، ڈیجیٹل مہارتوں اور تربیتی پروگراموں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا.

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • باب المندب سب کیلیے بند نہیں، صرف سعودی عرب کی ناکہ بندی ہے؛ ترجمان حوثی
  • پانچ اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا: سہیل آفریدی
  • ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دیں
  • چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق