فوج، پولیس اور اداروں نے 75ہزار175انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ فوج، پولیس اور اداروں نے 75ہزار175انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 14ہزار 658آپریشنز خیبرپختونخوا میں کئے گئے ،گزشتہ سال 14ہزار658آپریشن خیبرپختونخوا میں کئے گئے،بلوچستان میں 58ہزار778انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے،دہشتگردی کے 5ہزار397واقعات ہوئے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ 2597دہشتگرد جہنم واصل کئے گئے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری 1235شہادتیں ہوئیں۔
نیوز کانفرنس کا مقصد دہشتگردی کیخلاف اقدامات کااحاطہ کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔