وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کی پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
لاہور( این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے واقعہ پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آئی پنجاب کو ارسال کر دی گئی۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کو اسال کی گئی رپورٹ میں ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں جس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ اسمبلی سکیورٹی اور دیگر عینی شاہدین کے قلمبند کئے گئے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔آئی پنجاب کو ارسال کی گئی رپورٹ میں قانونی کارروائی کی استدعا بھی کی گئی ہے۔رپورٹ میں معاملے کی تفتیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔