گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نگران صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نگران صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں اعلیٰ سیاسی و سرکاری حکام شریک ہوئے۔ اس سے پہلے نگران وزراء کو قلمدان تفویض کیے گئے تھے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ساجد علی بیگ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ انجینئر الطاف حسین کو وزارت بلدیات، غلام عباس کو وزارت اطلاعات و آئی ٹی کرنل (ر) ابرار اسماعیل کو وزارت خزانہ و پلاننگ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مہرداد کو وزارت خوراک، شرافت الدین کو وزارت جنگلات و جنگلی حیات، مولانا سرور شاہ کو مائنز، منرلز اینڈ کامرس، راجہ شہباز کو سیاحت و ایکسائز، ممتاز حسین کو واٹر اینڈ پاور، ڈاکٹر نیاز علی کو وزارت صحت، سید عادل شاہ کو کھیل و کلچر اور بہادر علی کو وزارت تعلیم و لاء کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ اسی طرح نگران کابینہ میں شامل دو مشیروں میں سیدہ فاطمہ کو سماجی بہبود و ویمن ڈویلپمنٹ، عبد الحکیم کو زراعت، لائیو سٹاک و واٹر مینجمنٹ کا قلمدان دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل نگران کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا۔ کابینہ کل دن گیارہ بجے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان نگران کابینہ کا قلمدان کو وزارت گیا ہے
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔
انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔