اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ عالمی استکباری قوتوں کیجانب سے رہبر معظم کیخلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کو پاکستان کی زرد صحافت آگے بڑھانے سے اجتناب کرے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس جامعہ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی، ممبر صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی مولانا منور حسین ساجدی اور صوبائی صدر عزاداری ونگ محترم سید غلام شبیر نقوی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر نظیر حسین جعفری، ظہیر عباس جعفری، عزاداری ونگ ضلعی صدر سید محمد علی اصغر شاہ، سید بشیر حسین شاہ، علماء ونگ کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، جنرل سیکرٹری مولانا ارشاد علی انقلابی، ایمپلائز ونگ کے ضلع صدر ندیم حسین ڈومکی اور یوتھ ونگ کے تحصیل جنرل سیکرٹری حامد علی حسینی بھی شریک ہوئے۔
 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی انقلابی جدوجہد کے باعث عوامی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم اس وقت وطن عزیز پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی، ملکی استحکام و ترقی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے عظیم مذہبی پیشوا ہیں، ان کی شان میں کسی قسم کی گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ رہبر معظم کی پوری زندگی ظلم اور ظالموں کے خلاف جہاد فی سبیل اللہ سے عبارت ہے، وہ موت سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی استکباری قوتوں بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے رہبرِ معظم کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کو پاکستان کی زرد صحافت آگے بڑھانے سے اجتناب کرے۔
 
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ کی جانب سے وینیزویلا کے صدر کو اغوا کرنا ایک سنگین عالمی جرم ہے، اور اس جرم کے مرتکب مجرم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے اس پر فرد جرم عائد کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عشرۂ تکریم شہداء کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کرکے ان عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا، جنہوں نے دین اسلام کی سربلندی اور حرم آل محمد (ص) کے دفاع کے لیے اپنا لہو نچھاور کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر عزاداری ونگ سید غلام شبیر نقوی نے کہا کہ تمام ونگز کو باہمی روابط، تعاون اور مشترکہ جدوجہد پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مؤثر کوآرڈینیشن کے ذریعے تنظیم اور ملت کے حق میں بہتر اور مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
 
 
انہوں نے کہا کہ یہ کوآرڈینیشن پورے ملت کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہآٹھ جنوری کو جیکب آباد میں عشرۂ تکریم شہداء کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں مدھر سیٹ اپ اور تمام ونگز بھرپور شرکت کریں گے۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے عزاداری ونگ کے سیکرٹری عزاداری کونسل سید بشیر حسین نقوی کو ضلع کوآرڈینیشن کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اجتماعی پروگرامز میں باہمی اشتراک، تعاون اور بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ونگز مشترکہ جدوجہد کریں گے۔ تمام ونگز اپنے اجلاس اور دعائیہ پروگرامز ضلعی آفس میں منعقد کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انہوں نے ونگ کے

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی