پڈعیدن،5روز سے لاپتا نوجوان کی نصرت کینال سے نعش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت ) نصرت کینال پڈعیدن سے نوجوان کی لاش برآمد،پانچ روز سے لاپتا تھا،قتل کا شبہ، ورثا، کنڈیارو نہر میں مبینہ نوجوان چھلانگ لگا دی،تلاش کیلیے نوابشاہ سے لانچ سمیت ریسکیو ٹیم طلب۔تفصیلات کے مطابق نصرت کینال پڈعیدن سے نوجوان کی لاش برآمد اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی،جہاں متوفی کی شناخت بھریاروڈ کے نوجوان دبئی پلٹ خدابخش بروہی کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی، متوفی کے چچا رحیم بخش بروہی نے میڈیا کو بتایا کہ خدابخش دبئی میں روزگار کر رہا تھا اور چھٹیوں پر بھریا آیا ہوا تھا اور اچانک پانچ روز سے لاپتا تھا جس کی اطلاع ہم نے بھریا پولیس کو دی تھی انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ خدابخش کی اپنے عزیزوں سے دس لاکھ روپے کا لین دین چل رہا تھا ہمیں شک ہے کی خدابخش کو انہوں نے قتل کرکے لاش نہر میں بہا دی پولیس نے نامزد افراد کو گرفتار کرکے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، دوسرے واقع میں کنڈیارو نہر میں اظہر علی نام نوجوان نے مبینہ چھلانگ لگا دی واقعے کی اطلاع پر ورثا اور اہل علاقہ نے پہنچ کر مقامی خوطہ خوروں کی مدد سے تلاش شروع کردی جبکہ اے سی کنڈیارو میڈم نورالہدیٰ نے پہنچ کر نوابشاہ سے ریسکیو ٹیم کو لانچ سمیت طلب کرلیا ہے اور نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے،گھر میں کہرام مچ گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نوجوان کی
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔