ویب ڈیسک:  پاک فضائیہ کے چیف آف ائیر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد سعودی چیف آف جنرل سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے عسکری تعلقات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سعودی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور علاقائی سکیورٹی سمیت مختلف مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

ملک میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی

اس موقع پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سعودی فضائیہ کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں فضائی افواج کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے دیگر عسکری افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔


 

گیس صارفین کے لیے اچھی خبر،گیس مہنگی نہیں ہوگی

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت