2023ء کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے 20 سے 29 سال کے نوجوانوں میں سے ایک چوتھائی سے زیادہ بے روزگار ہیں۔ 2024ء کے اسمبلی انتخابات میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں تبدیلی کی امید کے ساتھ ووٹ ڈالے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی اور نوجوانوں کے گروپوں نے مقبوضہ علاقے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور سیاسی رہنمائوں پر کشمیری نوجوانوں کے مسائل کے فوری حل پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بجلی کے بلوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں کو کئی مہینوں سے معاوضوں کی ادائیگیاں نہیں کی جا رہی ہیں جبکہ کشمیری نوجوان روزگار کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔ 2024ء کے اسمبلی انتخابات میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں تبدیلی کی امید کے ساتھ ووٹ ڈالے تھے، تاہم ان میں بے چینی اور مایوسی اب بھی برقرار ہے۔2023ء کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے 20 سے 29 سال کے نوجوانوں میں سے ایک چوتھائی سے زیادہ بے روزگار ہیں۔ انجینئرنگ کے گریجویٹس ڈرائیور یا ڈلیوری ورکر بننے پر مجبور ہیں، جبکہ پوسٹ گریجویٹس نوجوان حکومت کی نوکریوں کے منتظر ہیں۔ مقامی اسٹارٹ اپ کے بانی طفیل حسن نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت کشمیری نوجوانوں میں مایوسی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔ سول سوسائٹی کے گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر روزگار کے مواقع فراہمی اور مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو کشمیری نوجوانوں کی بے چینی میں مزید اضافہ ہو گا جو سیاسی منظرنامے کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کشمیری نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی اقدامات وقت کا اہم تقاضا ہین بصورت دیگر حالات مزید خراب ہونے سے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی عدم استحکام مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری نوجوانوں بے روزگار کے مطابق

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن