کراچی میں سرد ہواؤں سے خنکی میں اضافہ، فضائی آلودگی بدستور خطرناک
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہر قائد میں آج سرد ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا، رات اور صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں واضح اضافہ محسوس کیا گیا۔ شہریوں نے علی الصبح خنکی زیادہ ہونے کی شکایت کی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق کی جانب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہر قائد کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
ماہرین نے فضائی آلودگی کے باعث شہریوں، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔