دنیا کا امیر ترین بادشاہ، جس کی دولت کا راز کرایے کی آمدن ہے
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا کے امیر ترین افراد کا ذکر ہو تو عموماً ایلون مسک، جیف بیزوس یا بل گیٹس جیسے نام ذہن میں آتے ہیں، مگر جب بات بادشاہوں کی ہو تو تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن، جنہیں کنگ رام بھی کہا جاتا ہے، سب سے منفرد اور نمایاں نظر آتے ہیں۔
اگرچہ ان کی مجموعی دولت دنیا کے امیر ترین تاجروں کے برابر نہیں، مگر شاہانہ طرزِ زندگی اور دولت کے ذرائع انہیں دنیا کا امیر ترین بادشاہ قرار دیتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ رام کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 50 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے، جو پاکستانی روپوں میں 4.
ان کی دولت کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا بڑا حصہ کرایے کی مد میں حاصل ہوتا ہے۔ 2018 میں کراؤن پراپرٹی بیورو کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بادشاہ رام براہِ راست ان تمام اثاثوں کے مالک بن گئے، جس کے بعد ان کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔
بادشاہ رام تھائی لینڈ بھر میں ہزاروں قیمتی جائیدادوں کے مالک ہیں، جن میں تجارتی عمارتیں، ہوٹل، محلات اور ریزورٹس شامل ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان کے پاس تقریباً 6,560 ایکڑ اراضی ہے، جس پر 40 ہزار سے زائد جائیدادیں تعمیر کی گئی ہیں۔ صرف بنکاک میں ہی 17 ہزار سے زائد پراپرٹیز موجود ہیں، جو ہر سال ہزاروں کروڑ روپے کرایے کی صورت میں آمدن فراہم کرتی ہیں۔
کرایے کے علاوہ بادشاہ رام کی دولت میں بڑا حصہ بینکنگ اور صنعتی شعبے سے بھی آتا ہے۔ وہ تھائی لینڈ کے دوسرے بڑے بینک سیام کمرشل بینک کے تقریباً 23 فیصد حصص کے مالک ہیں جب کہ سیام سیمنٹ گروپ میں ان کے حصص 33 فیصد کے قریب ہیں۔ یہ دونوں ادارے ملک کی معیشت میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور بادشاہ کی آمدنی کو مسلسل بڑھا رہے ہیں۔
ان کے شاہانہ طرزِ زندگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس اتنی زیادہ جائیدادیں ہیں کہ اگر وہ ہر رات ایک مختلف پراپرٹی میں قیام کریں تو انہیں تمام جائیدادیں دیکھنے میں 47 سال لگ جائیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس 38 نجی طیارے، متعدد ہیلی کاپٹر، 300 سے زائد لگژری گاڑیاں اور 52 سونے کی کشتیاں بھی موجود ہیں۔
ہیرے، جواہرات اور قیمتی زیورات تو ان کے شاہی خزانے کا الگ حصہ ہیں، جو انہیں دنیا کے سب سے امیر اور پرتعیش بادشاہوں میں شامل کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بادشاہ رام
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔