بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر قومی فضائی کمپنی بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز نے ڈھاکہ–کراچی–ڈھاکہ براہِ راست بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئر لائن کا ڈھاکہ سے ریاض تک براہ راست پروازوں کا آغاز

وی نیوز کے مطابق بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز 29 جنوری 2026 سے ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں چلانا شروع کرے گی۔ قومی فضائی کمپنی کے اعلامیے کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ پروازیں ہفتے میں دو دن، جمعرات اور ہفتہ کو آپریٹ کی جائیں گی۔

پروازوں کے شیڈول کے مطابق (مقامی وقت کے مطابق) ڈھاکہ سے کراچی کی پرواز رات 8 بجے روانہ ہو کر رات 11 بجے کراچی پہنچے گی، جبکہ کراچی سے ڈھاکہ کی پرواز رات 12 بجے روانہ ہو کر صبح 4 بج کر 20 منٹ پر ڈھاکہ پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کی قومی ائیرلائن کو براہ راست کراچی پروازوں کی اجازت

ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے روٹ سے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سفر مزید آسان ہو جائے گا اور اس سے تجارت، سیاحت اور خاندانی روابط کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جدید طیاروں اور تربیت یافتہ عملے کے ذریعے مسافروں کی حفاظت اور معیاری سروس کو یقینی بنایا جائے گا۔

مسافر ٹکٹوں کی بکنگ اور مزید معلومات کے لیے بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کے سیلز دفاتر، مجاز ٹریول ایجنٹس، کال سینٹر (13636 / +88096109-13636) یا ایئرلائن کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بمان ایئر بنگلہ دیش ڈھاکہ کراچی پرواز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بمان ایئر بنگلہ دیش ب مان بنگلہ دیش ایئرلائنز کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل