پاکستان میں شراب خانوں کی اجازت ہونی چاہیے، فواد چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بارز اور شراب خانوں کے قیام کی اجازت ہونی چاہیے کیونکہ دنیا کے کئی ممالک میں یہ چیزیں عام سمجھی جاتی ہیں۔
حال ہی میں وہ شازیہ ذیشان کے یوٹیوب پروگرام میں شریک ہوئے جہاں مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں شیشہ اور حقہ پینا عام بات ہے لیکن ہم نے سب بند کر دیا ہے اور یہاں شیشہ کیفے، بارز اور عوام کے بیٹھنے کے لیے مناسب مقامات موجود نہیں ہیں۔
پاکستان میں شراب خانے کھولنے کی اجازت ھونی چاہیے pic.
— صحرانورد (@Aadiiroy2) January 7, 2026
انہوں نے کہا کہ یو اے ای اور ترکیہ میں جگہ جگہ بارز موجود ہیں جہاں لوگ بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بارز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگ وہاں وہاں آنے والے تمام افراد شراب نوشی کریں۔
پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے شراب نوشی کی اجازت سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں شراب نوشی کی اجازت کیوں نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای اور ترکیہ نے شراب نوشی کی اجازت کیوں دی ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جس نے شراب پینی ہے وہ پیے اور جس نے نہیں پینی وہ نہ پیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شراب خانے فواد چوہدری فواد چوہدری ویڈیو ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فواد چوہدری ویڈیو وائرل فواد چوہدری پاکستان میں کی اجازت نے کہا
پڑھیں:
بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.(جاری ہے)
سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی . ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.