لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی کرکے صدر مادورو کے اغوا اور ان پر بنائے جانے والے مقدمات پر عالمی طاقتوں کے بے بسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی بڑی اقوام کو نام لے کر دھمکیاں دے رہا ہے اور وہ ایک بین الاقوامی غنڈے کے روپ میں سامنے آرہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وینزویلا کے صدر کے اغوا اور ان پر غیر قانونی مقدمے کے بعد دنیا میں ایک بار پھر نو آبادیاتی نظام کو عملی طور پر مسلط کیا جارہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کی بڑی اقوام کو نام لے کر دھمکیاں دے رہا ہے اور ایک بین الاقوامی غنڈے کے روپ میں سامنے آرہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی طاقتیں بین الاقوامی امن کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے سے قاصر نظر آرہی ہیں اور امریکی من مانی ایک بار پھر زور پکڑتی جارہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک طرف 80 ہزار انسانوں کا قاتل اور غزہ کو تہس نہس کرنے والا نیتن یاہو امریکی صدر ٹرمپ کی آنکھ کا تارا بنا ہوا ہے اور دوسری طرف ٹرمپ اپنے مخالفین پر یلغار کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بدمعاشی کا یہ عالمی نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا اور خود امریکی عوام میں ان ظالمانہ اقدامات پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دنیا بھر کی انسانیت دوست اور قانون پسند قوتوں کو اٹھ کھڑا ہونا پڑے گا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل حافظ نعیم الرحمان نے کہا بین الاقوامی نے کہا کہ

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل