data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی میں آوارہ کتوں کے حملوں نے خطرناک صورت اختیار کر لی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے سال صرف ابتدائی چھ دنوں کے دوران شہر کے مختلف اسپتالوں میں سگ گزیدگی کے واقعات کی تعداد 1125 تک جا پہنچی ہے، بڑھتے ہوئے کیسز نے شہریوں میں شدید خوف اور تشویش پیدا کر دی ہے جبکہ بلدیاتی اور انتظامی کارکردگی پر بھی سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے ابتدائی دنوں میں ہی کراچی کے بڑے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے مریضوں کا غیر معمولی دباؤ دیکھنے میں آیا۔ انڈس اسپتال میں سال کے آغاز پر 300 سے زائد افراد سگ گزیدگی کا شکار ہو کر رجوع کر چکے ہیں، جبکہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 180 اور سول اسپتال میں 305 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن میں 149، سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال میں 128، نیو کراچی اسپتال میں 57، کورنگی اسپتال میں 6 مریضوں کو کتے کے کاٹنے کے بعد طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان اعداد و شمار نے شہر میں آوارہ کتوں کے مسئلے کی سنگینی کو واضح کر دیا ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ برس بھی کراچی کے دو بڑے اسپتالوں میں ریبیز کے باعث 20 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، جس کے بعد موجودہ صورتحال مزید تشویشناک تصور کی جا رہی ہے۔

رواں سال کے آغاز میں سامنے آنے والے کیسز نے خدشہ پیدا کر دیا ہے کہ اگر بروقت اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو انسانی جانوں کو لاحق خطرات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

آوارہ کتوں کے حملوں میں کمسن بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔ کئی واقعات میں بچوں کے چہرے بری طرح زخمی ہوئے، جبکہ بعض علاقوں میں بالغ افراد بھی ان حملوں کی زد میں آئے۔ ایک واقعے میں 41 سالہ شخص کی انگلی کتے کے کاٹنے سے شدید متاثر ہوئی۔ ایسے مناظر نے والدین اور اہلِ خانہ کو شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گلی محلوں میں بچوں کا کھیلنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے، جبکہ خواتین خوف کے باعث تنہا باہر نکلنے سے گریز کر رہی ہیں۔ رہائشیوں کے مطابق آوارہ کتے پرس یا ہاتھ میں موجود اشیاء دیکھ کر پیچھا شروع کر دیتے ہیں، اور بچے اگر دکان سے کوئی چیز لینے نکلیں تو انہیں بھی دوڑایا جاتا ہے۔

رات کے اوقات میں صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے، جب سردی کے باعث گلیاں سنسان ہوتی ہیں اور اچانک گاڑیوں کے نیچے سے نکلنے والے کتے بھونکنا شروع کر دیتے ہیں، جس کے بعد دیگر کتے بھی جمع ہو کر ایک فرد کو گھیر لیتے ہیں۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات اب روزمرہ کا معمول بنتے جا رہے ہیں، اور اکثر زخمی بچوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے مسئلے کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہر میں خوف کی فضا ختم ہو اور شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آوارہ کتوں کے اسپتال میں کے مطابق سال کے

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا