ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب وانگ ژاؤ ہونگ سے ملاقات کی، جس کے دوران دہشت گردی اور جرائم کے خلاف مشترکہ اور فوری ردِعمل کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق  کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی چین کی وزارت پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر  پہنچے جہاں چینی وزیرداخلہ وانگ ژاو ہونگ نے وفد کے ہمراہ اُن کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ محسن نقوی کی چینی ہم منصب وانگ ژاو ہونگ سے ساڑھے3 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات ، انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں سرفہرست

ملاقات میں انسداد دہشتگردی، پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام، مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک پر گفتگو ہوئی جبکہ  مشترکہ ورکنگ گروپ کی ہر 3 ماہ بعد میٹنگ پر اتفاق ہوا۔ وزرائے داخلہ کی سطح پر ہر سال ایک بار ملاقات ہوگی۔ اس دوران دونوں وزرائے داخلہ نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر زور دیا۔

چینی وزیرداخلہ  نے چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ چینی وزیرداخلہ نے انسداد دہشتگردی اور داخلی سکیورٹی پر پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

نجی یونیورسٹی کی زخمی طالبہ کے علاج کیلئےقائم میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو

دونوں رہنماؤں  نے دہشتگردی، جرائم کے خلاف مشترکہ وفوری ردعمل کا نظام مزید مؤثر بنانے اور پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیےٹریننگ ایکسچینج پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی نے پاک چین پولیس اوراداروں میں تجربات اورمعلومات کے تبادلہ یقینی بنانے پر زور دیا۔

لاہوریونیورسٹی کی طالبہ کا اقدام خودکشی،تحقیقات میں اہم  پیشرفت

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: چینی وزیرداخلہ محسن نقوی پر اتفاق

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار