مردان روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، شدید دھند کے باعث ٹرک اور کوسٹر میں تصادم
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
کوسٹر ڈرائیور اور متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے، حادثے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جنہیں بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کاٹلنگ مردان روڈ پر گلبہار اسٹاف کے قریب شدید دھند کے باعث ٹرک اور کوسٹر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کوسٹر ڈرائیور اور متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے، حادثے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جنہیں بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ کوسٹر کے ڈرائیور سمیت ایک خاتون اور بچے کو مردان سے پشاور ریفر کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثہ شدید دھند کی وجہ سے پیش آیا، جس سے سڑک پر حدِ نگاہ انتہائی محدود ہوگئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختلافات شدید تحریک انصاف گلگت بلتستان انٹری نواز شریف وی نیوز