ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے کہا ہے کہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کوچ بننے کے بجائے کسی کلب کی ملکیت حاصل کرنا زیادہ پسند کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو کوچ کے کردار میں نہیں دیکھتے بلکہ کلب مینجمنٹ اور اسے ترقی دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبالر لیونل میسی نے دورہ بھارت سے کتنی کمائی کی؟ اعداد و شمار جاری

38 سالہ لیونل میسی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگر انہیں مختلف آپشنز میں سے انتخاب کرنا پڑا تو وہ کلب اونر بننا پسند کریں گے۔ ان کے مطابق وہ اپنا کلب بنانا چاہتے ہیں، جسے نچلی سطح سے شروع کر کے آگے بڑھایا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع دیے جائیں تاکہ وہ ایک مضبوط اور اہم کلب کی شکل اختیار کر سکے۔

میسی نے اکتوبر میں امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ 3 سالہ معاہدے میں توسیع کی تھی، جس کے تحت وہ 2028 کے سیزن تک کلب کے ساتھ منسلک رہیں گے۔ اس معاہدے میں مستقبل میں انٹر میامی میں اقلیتی شیئر ہولڈنگ کا آپشن بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ارجنٹائن کو 2022 کے قطر ورلڈکپ میں چیمپئن بنانے والے میسی پہلے ہی یوراگوئے کے فورتھ ڈویژن کلب ڈیپورٹیوو ایل ایس ایم کے شریک مالک ہیں، جو ان کے قریبی دوست اور انٹر میامی کے ساتھی کھلاڑی لوئس سواریز کے ساتھ مل کر قائم کیا گیا ہے۔ اس کلب کا آغاز 2018 میں ہوا تھا اور اس وقت اس کے ممبرز کی تعداد 3 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔

فٹبال میدان میں بھی میسی کی کارکردگی شاندار رہی۔ انہوں نے رواں سیزن میں ایم ایل ایس گولڈن بوٹ جیتی، 29 گول اسکور کیے اور 19 اسسٹ فراہم کیں۔ اس طرح ان کے مجموعی گول کنٹری بیوشنز 48 رہے، جو لیگ ریکارڈ سے صرف ایک کم تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا

میسی کا یہ بیان فٹبال شائقین میں خاصی دلچسپی کا باعث بن رہا ہے، کیونکہ وہ کھیل کے بعد بھی فٹبال کی دنیا میں ایک اہم کردار ادا کرنے کا واضح ارادہ ظاہر کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ارجنٹائن فٹبالر کلب مالک کوچنگ لیونل میسی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ارجنٹائن فٹبالر کلب مالک کوچنگ لیونل میسی لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن