بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،6 افراد پر مشتمل فہرست جیل حکام کو جمع
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے کل جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کا دن ، فہرست جمع کرا دی گئی۔
بانی تحریک انصاف سے ملاقاتیوں کی فہرست چوہدری اویس یونس ایڈووکیٹ نے جیل حکام کو جمع کرائی، سلمان اکرم راجہ کی جاری کردہ فہرست چھ افراد کے ناموں پر مشتمل ہے۔
فہرست میں میاں عمیر، شیر علی آفریدی، شاہ تراب کا نام شامل ہے، مشتاق غنی، سمیع اللہ، افتخار چار سدہ کا نام بھی فہرست کا حصہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔