امن پہلی ترجیح، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلیں گے، ساجد علی بیگ
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
گلگت بلتستان کے نگران وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں بسنے والے تمام افراد میرے بھائی اور بہنیں ہیں، اور میری اولین ترجیح خطے میں امن و امان کا قیام اور عوام کا اعتماد بحال رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بسنے والے تمام افراد میرے بھائی اور بہنیں ہیں، اور میری اولین ترجیح خطے میں امن و امان کا قیام اور عوام کا اعتماد بحال رکھنا ہے۔ ساجد علی بیگ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کو حل کرنا، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا اور ایک شفاف و پرامن انتخابی عمل کی راہ ہموار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں فرقہ واریت یا انتشار کی کوئی گنجائش نہیں، اور ہم تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ بھائی چارے، یگانگت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ نگران وزیر داخلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید فعال اور بااختیار بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اور مقامی عمائدین کے درمیان قریبی رابطہ امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ساجد علی بیگ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ امن دشمن عناصر کو شکست دی جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان ساجد علی بیگ کہا کہ
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :