گلگت، نگران وزیر داخلہ ساجد علی بیگ کی آغا راحت اور قاضی نثار سے الگ الگ ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
دونوں علماء نے امن کے قیام کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے علاقے میں امن کے قیام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ساجد علی بیگ کی خدمات اور کوششوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ نگران صوبائی وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے آغا راحت حسین الحسینی اور مولانا قاضی نثار احمد سے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران وزیر داخلہ نے علاقے میں قیام امن کے لیے علماء کرام سے تعاون کی اپیل کی۔ دونوں علماء نے امن کے قیام کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے علاقے میں امن کے قیام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ساجد علی بیگ کی خدمات اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ساجد علی بیگ کو وزیر داخلہ کے اہم منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد بھی دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ساجد علی بیگ امن کے قیام وزیر داخلہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔