شوگر ملز کاشتکاروںکو پریشان کررہی ہیں، سندھ آباد گار بورڈ
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260108-08-17
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) سندھ آبادگار بورڈ نے سندھ کین کمشنر کو خط لکھ کر کرشنگ کا عمل سست کرنے اور کاشتکاروں کو قیمت کے بارے میں بتائے بغیر گنے کی خریداری کو متعلقہ ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔سندھ آبادگار بورڈ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مختلف اضلاع بالخصوص ضلع میرپور خاص کے کسانوں کی جانب سے شکایات ہیں کہ شوگر ملیں رات کے وقت گنے کی کرشنگ کا عمل جان بوجھ کر سست کردیتی ہیں جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرشنگ کے عمل کو سست کرنا شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 کے سیکشن 8 کی صریحا خلاف ورزی ہے، سیکشن 8 شوگر ملوں کو مقررہ گنجائش اور وقت کے مطابق گنے کی کرشنگ کرنے کا پابند کرتا ہے۔سندھ آبادگار بورڈ نے مزید کہا ہے کہ حالیہ سیزن میں شوگر ملیں شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں بتائے گئے وقت سے تاخیر سے چلائی گئی ہیں جس کی وجہ سے کاشتکار پہلے ہی متاثر ہیں اور اب شوگر ملوں کی سست روی سے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اور نقصانات کا سامنا ہے۔سندھ آبادگار بورڈ نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ شوگر ملز کی انتظامیہ کسانوں کو پیشگی قیمت بتائے بغیر گنے کی خریداری کر رہی ہے۔ قانون کے مطابق شوگر ملوں کو گنے کی خریداری کے لیے کسانوں کو جاری کی جانے والی رسید میں گنے کی قیمت اور خریدے گئے گنے کی کل رقم لکھنا ہوتی ہے لیکن یہ نہیں لکھا جا رہا جو کہ ایک غیر قانونی فعل بھی ہے اور شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 کے سیکشن 16 کی بھی صریحا خلاف ورزی ہے۔سندھ آبادگار بورڈ نے کمشنر کو لکھے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت شوگر ملوں میں قانون کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے کر کارروائی کی جائے، تاکہ قانون کی حقیقی روح کے مطابق عمل کرکے چھوٹے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہے سندھ آبادگار بورڈ نے شوگر ملوں کہا ہے کہ گنے کی
پڑھیں:
نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
بھارت میں نیٹ (NEET) امتحان کے مبینہ پیپر لیک کے خلاف دہلی سے شروع ہونے والا احتجاج اب ملک کے مختلف شہروں تک پھیل گیا ہے۔ طلبہ کی جانب سے امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور اصلاحات کے مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں، جبکہ دہلی یونیورسٹی نے اپنے طلبہ اور اساتذہ کو جنتر منتر پر جاری احتجاج میں شرکت سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پیپر لیک کے خلاف احتجاج اب صرف دارالحکومت دہلی تک محدود نہیں رہا۔ ممبئی، کولکاتا، بنگلورو، حیدرآباد، پٹنہ، لکھنؤ، چندی گڑھ اور دیگر شہروں میں بھی طلبہ تنظیموں نے ریلیاں، دھرنے اور احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ متعدد مقامات پر طلبہ نے امتحانی نظام میں اصلاحات، پیپر لیک میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اور شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
Huge crowd of students floods roads of Nashik.
Student protest is now getting pan India surge. pic.twitter.com/tW5HlH2LuY
— VIZHPUNEET (@vizhpuneet) July 23, 2026
ادھر اپوزیشن جماعتیں بھی طلبہ کی حمایت میں میدان میں آ گئی ہیں۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور ’انڈیا اتحاد‘ کے دیگر رہنماؤں نے احتجاجی طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ دہرایا ہے۔
دوسری جانب نیٹ دہلی یونیورسٹی نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ جنتر منتر پر ہونے والے اجتماعات سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت منظم کیے جاتے ہیں اور کسی بھی غیرقانونی مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایسے اقدامات طلبہ کی سلامتی، تعلیمی مستقبل اور پیشہ ورانہ مواقع کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے انہیں احتجاجی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ، نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج
یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی اور گمراہ کن خبروں سے بھی خبردار کرتے ہوئے طلبہ کو غیر مصدقہ معلومات شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ پیپر لیک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاہم طلبہ تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت احتجاج دہلی احتجاج نیٹ پیپر لیک