لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لئے کاروباری سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔ تاجر برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ ملکی معیشت بہتر ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے لاہور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے محمد امجد چودھری اور عظمت علی شاہ کی قیادت میں گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر نے کہا کہ تاجروں کو سازگار ماحول مہیا کر کے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکتی ہے جس سے عام آدمی کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اْنہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو مضبوط کریں گے تو ملک کی معیشت اچھی ہو گی اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔ جب سے گورنر بنا ہوں، میری کوشش ہے کہ میں کاروباری لوگوں سے ملوں اور ان کے مسائل حل کروں۔ اْنہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے لئے ون ونڈو کی سہولت ہونی چاہے۔ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر پالیسیاں بنانا مناسب نہیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں ملک کی ترقی اور بحرانوں کے حل کے لئے ہمیشہ سنجیدہ حکمت عملی اپنائی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لئے نے کہا

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا