وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں پہلی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا قیام 2015 میں ہوا تھا جس کے بعد شیخ انصر عزیز اسلام آباد کے پہلے میئر منتخب ہوئے تھے، اس کے بعد سے اسلام آباد میں کوئی بلدیاتی نظام نہیں آ سکا، متعدد بار بلدیاتی انتخابات کا وقت دیا گیا تاہم الیکشن ملتوی کردیے گئے۔

گزشتہ ہفتے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ملتوی کردیا گیا ہے، اور نیا بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے لیے وفاقی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: پارٹی کی جانب سے پارلیمانی اور ریجنل ایپیلیٹ بورڈز قائم

ذرائع کے مطابق نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت اسلام آباد کے 3 حلقوں میں 3 میئر ہوں گے اور ہر ایک میئر کے ساتھ 2،2 ڈپٹی میئرز ہوں گے۔

اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں اب الگ الگ میئر ہوگا، ذیشان نقوی

سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کے تین حلقے ہیں اور تینوں کے اب الگ الگ میئر اور ڈپٹی میئر ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے 3 حلقوں کا کام ایک میئر کرتا تھا جس سے مختلف امور تعطل کا شکار ہو جاتے تھے، اب جب تینوں حلقوں کے الگ الگ میئر ہوں گے تو امور چلانے میں آسانی ہوگی، صوبہ پنجاب میں بھی یہی نظام چل رہا ہے، ہر حلقے کے الگ الگ نمائندے ہیں۔

سید ذیشان نقوی نے کہاکہ اسلام آباد کے 3 حلقوں کے لیے 3 میئر ہونا عوام کے لیے بھی فائدہ مند ہے، عوام کو پہلے اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک ہی آفس جانا ہوتا تھا، جس کے باعث رش بھی زیادہ ہوتا تھا، اور کام کرانے میں کئی کئی دن لگ جاتے تھے، اب معاملات میں بہتری آ جائے گی، اور میئر پر ورک لوڈ بھی کم ہو جائے گا۔

حکمران بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، عامر مغل

پی ٹی آئی اسلام آباد کے ریجنل صدر عامر مغل نے کہاکہ حکمران ہر بار نیا قانون اور نئی یونین کونسلوں کا بہانہ بنا کر بلدیاتی الیکشن سے بھاگ جاتے ہیں، قانون اچھا ہو یا برا، یہ ایک الگ بحث ہے، لیکن الیکشن ہر صورت ہونے چاہییں۔

عامر مغل نے کہاکہ اس وقت صرف اخبارات میں مجوزہ نئے بلدیاتی نظام کے بارے میں خبریں آ رہی ہیں جن کے مطابق اسلام آباد میں ایک مرکزی میئر ہوگا، اس کے ماتحت 3 ڈپٹی میئر ہوں گے جبکہ تینوں حلقوں کو ڈسٹرکٹ قرار دے کر الگ الگ میئر بنائے جائیں گے۔

’تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ان عہدوں کے اختیارات کیا ہوں گے، انتخاب کا طریقہ کار کیا ہوگا اور نظام عملی طور پر کیسے کام کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک نیا قانون مکمل طور پر سامنے نہیں آتا، اس پر تبصرہ ممکن نہیں۔‘

انہوں نے واضح کیاکہ ان کی جماعت کا مؤقف سادہ اور دو ٹوک ہے کہ حکمران شکست کے خوف سے الیکشن سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔

’حکمران عوام کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں‘

عامر مغل کے مطابق مہنگائی، بدترین گورننس، عوامی مینڈیٹ کی توہین اور عوام پر مظالم نے حکومت کو عوام کے سامنے جواب دہ بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: تحریک انصاف کی درخواست منظور، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں توسیع

عامر مغل نے اسلام آباد کے مقامی مکینوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے آباد مالکان کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، ان کی زمینیں اور مکانات اونے پونے داموں خریدے جا رہے ہیں اور گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے، اسی وجہ سے حکمرانوں کو عوامی ردعمل کا خوف ہے۔

’عوام نہ صرف ووٹ دینے سے انکار کریں گے بلکہ شدید ردعمل بھی دکھا سکتے ہیں، اسی خوف کے باعث حکومت الیکشن کرانے سے گریز کررہی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام اباد بلدیاتی انتخابات ذیشان نقوی ڈپٹی میئر میئر وفاقی دارالحکومت وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد بلدیاتی انتخابات ذیشان نقوی ڈپٹی میئر وفاقی دارالحکومت وی نیوز بلدیاتی انتخابات اسلام ا باد کے بلدیاتی نظام الگ الگ میئر میئر ہوں گے ذیشان نقوی اسلام آباد ڈپٹی میئر نے کہاکہ رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن