معروف انفلوئنسر لائیو اسٹریمنگ کے دوران جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اسپین میں ایک آن لائن لائیو چیلنج کے دوران منشیات اور شراب کے مبینہ استعمال سے ایک معروف سوشل میڈیا انفلیوئنسر کی موت ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ ہسپانوی اسٹریمر سرجیو نئے سال کی رات ایک لائیو اسٹریم کے دوران شدید مقدار میں شراب اور منشیات استعمال کر رہا تھا جہاں ناظرین کی جانب سے رقم ادا کیے جانے پر خطرناک حرکات انجام دی جا رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: 25 سالہ ٹک ٹاکر کی اچانک موت، آخری فون کال پر کیا بات کی تھی؟
اطلاعات کے مطابق اس نے لائیو نشریات کے دوران بڑی مقدار میں وہسکی اور کوکین استعمال کی۔ اسٹریمر کی ہلاکت کے بعد حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایمبولنس پہنچنے سے قبل ہی وہ دم توڑ چکا تھا۔
سوشل میڈیا انفلیوئنسر کی والدہ جو اس کے ساتھ ہی رہتی تھیں انہوں نے اسے فرش پر گھٹنوں کے بل گرے ہوئے پایا اور اس کا سر ایک گدے پر ٹکا ہوا تھا۔ قریب ہی ایک تقریباً خالی وہسکی کی بوتل، انرجی ڈرنکس اور ایک سرخ پلیٹ میں کوکین بھی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
اس کی والدہ، ٹریسا، نے بتایا کہ ’میں رات تقریباً 2 بجے باتھ روم جانے کے لیے اٹھی تو دیکھا کہ اس کے کمرے کا دروازہ تھوڑا کھلا ہوا ہے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ وہ کیا کر رہا ہے لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ میں اندر جانے کی کوشش کی مگر فرش پر کپڑے یا کوئی اور چیز پڑی تھی جس کی وجہ سے میں داخل نہ ہو سکی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں باہر سے اسے بار بار آواز دیتی رہی مگر وہ خاموش رہا۔ میں دیکھ سکتی تھی کہ وہ بستر پر گھٹنوں کے بل تھا جیسے دعا کر رہا ہو‘۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پُراسرار موت، پولیس نے تحقیقات میں کیا انکشاف کیا؟
اس واقعے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جسے اسپین میں لائیو چیلنج کے نتیجے میں ہونے والی پہلی دستاویزی موت قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ سرجیو خِمینیز کو شہرت اس وقت ملی جب وہ اسٹریمر سائمن پیریز کی ویڈیوز میں نظر آیا جو لائیو اسٹریمز میں منشیات کے استعمال کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کی موت نے انتہائی آن لائن چیلنجز کے خطرات اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی ذمہ داری پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موت کی دھمکیاں موصول
یہ واقعہ فرانس کے معروف نوجوان ژاں پورمانوو کی موت کے بعد پیش آیا جو گزشتہ سال اگست میں اسی طرح کے حالات میں ہلاک ہوا تھا۔ 46 سالہ فوجی سابق اہلکار رافائل گراوین جو انٹرنیٹ پر ژاں پورمانوو یا جے پی کے نام سے مشہور تھا اپنی انتہائی آن لائن چیلنجز کے لیے جانا جاتا تھا۔ وہ ایک لائیو نشریات کے دوران تشدد اور نیند سے محرومی کا سامنا کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاکر موت سوشل میڈیا انفلیوئنسر سوشل میڈیا انفلیوئنسر موت شراب نوشی منشیات منشیات کا استعمال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر موت منشیات منشیات کا استعمال یہ بھی پڑھیں کے دوران کے لیے کے بعد
پڑھیں:
پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد:پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔
بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔