ایلون مسک کا AI پلیٹ فارم Grok خواتین اور بچوں کی جنسی تصاویر بنانے پر تنازع میں
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے AI چیٹ بوٹ Grok تنازع کا مرکز بن گیا ہے۔
صارفین کی تحریری ہدایات پر یہ پلیٹ فارم خواتین اور بچوں کی اجازت کے بغیر جنسی نوعیت کی تصاویر تخلیق کر رہا ہے۔
Grok Imagine کے ذریعے 25 دسمبر سے 1 جنوری کے دوران تیار کی گئی 20 ہزار تصاویر میں کم از کم 30 میں بچوں کو نیم عریاں لباس میں دکھایا گیا۔ xAI کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مواد فوری ہٹایا جاتا ہے، اکاؤنٹس معطل کیے جاتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا جاتا ہے۔
برطانیہ، پولینڈ، فرانس، بھارت، ملائیشیا اور برازیل میں متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور AI کے اس غلط استعمال پر سخت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ واقعہ AI کے اخلاقی، قانونی اور سماجی خطرات کو دوبارہ اجاگر کرتا ہے اور مستقبل میں اس کے لیے سخت قوانین کی ضرورت کو واضح کرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔